وزیراعظم کی فوری طورپر ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت مگر کس لیے؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی کیونکہ ۔ ۔ ۔
اسلام آباد // وزیراعظم عمران خان نے بجلی چوری روکنے کے لئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاور ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری پاور ڈویژن نے وزیراعظم کو لائن لاسز، پیداوار، ٹرانسمیشن اور تقسیم کے معاملات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گردشی قرضے 1.18 ٹریلین پر پہنچ گئے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بجلی چوری، توانائی کی صورتحال، کرپشن اور بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے، نہ یہ قابل برداشت ہے اور نہ ہی آگے ایسا چل سکتا ہے۔وزیرعظم نے بجلی چوری روکنے کے لئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس میں بجلی چوری روکنے کے لئے مہم چلائی جائے گی کیوں کہ بجلی سے متعلق مسائل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
یادرہے کہ بجلی چوری کی وجہ سے لائن لاسز کی مد میں اس کا بل بھی عام صارفین کو برداشت کرنا پڑتا ہے لیکن بجلی چور پکڑے جانے کی صورت میں چور خود ہی بھگتے گا۔
ليست هناك تعليقات