Carousel

Breaking News

پیار کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے کنوارے نوجوانوں کو فیس بُک نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، اب فیس بُک پر یہ ہمسفر ڈھونڈ سکیں گے کیونکہ۔۔۔


پیار کی تلاش میں مارے مارے پھرنے والے کنوارے نوجوانوں کو فیس بُک نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی، اب فیس بُک پر یہ ہمسفر ڈھونڈ سکیں گے کیونکہ۔۔۔



سان فرانسسکو // پیار کے متلاشی نوجوانوں کو دنیا کی سب سے بڑی اور مقبول ترین سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے سب سے بڑی خوشخبری سنا دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق فیس بُک اپنی پہلی سے موجود ایپ ’فیس بُک ڈیٹنگ‘ کا ایک نیا ورژن ٹیسٹ کر رہی ہے جس کا مقصد کنواروں کو جیون ساتھی کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے۔ فی الحال اسے صرف فیس بُک کے اپنے ملازمین تجرباتی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک کی ڈیٹنگ ایپ Tinder وغیرہ کی طرح ایک علیحدہ ڈیٹنگ ایپ نہیں ہوگی بلکہ فیس بُک کی پہلے سے موجود کیٹیگریز میں ایک نیا اضافہ ہوگی۔ اس کا ڈیزائن ایک روایتی ڈیٹنگ ویب سائٹ جیسا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد عارضی نوعیت کے فوری تعلقات کی بجائے دیرپا اور مثبت تعلقات کو فروغ دینا ہے۔



جب آپ اس نئی آپشن کو ایکٹیویٹ کریں گے تو وہ تمام صارفین جنہوں نے اس آپشن کو ایکٹیویٹ کر رکھا ہوگا آپ سے رابطہ کر سکیں گے اور آپ ان سے رابطہ کر سکیں گے۔ ڈیٹنگ ایپ میں ہونے جانے والی گفتگو کا نیوز فیڈ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ آپ اس میں پرائیویسی کا لیول بھی اپنی مرضی سے سیٹ کر سکیں گے، یعنی کون آپ کو دیکھ سکتا ہے اور کس کو اجازت نہیں ہونی چاہیے یہ سب آپ کے اختیار میں ہوگا۔

ليست هناك تعليقات