Carousel

Breaking News

پاکستان سپر لیگ کی بڑی فرنچائز کو فروخت کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن اگلے سال متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں کھیلا جائے گا






پاکستان سپر لیگ کی بڑی فرنچائز کو فروخت کرنے کا فیصلہ



لاہور//  پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتانسلطان کو فروخت کیا جارہا ہے،فرنچائزکو 52لاکھ ڈالرز میں خریدنے والی کمپنی نے پہلے سال میں ناکامی اور دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے، اکاﺅنٹ ضبطی کے بعد اپنے شیئر لاہورکے ایک مشہور بلڈر کو فروخت کرنے کےلئے کاغذی کارروائی مکمل کر لی ہے۔۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے قبل ملتان چھ میں سے پہلی فرنچائز ہوگی جو اپنے شیئر فروخت کررہی ہے،اب اس فرنچائز کو نئے مالکان چلائیں گے۔
فروری میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 2019 میں ایک اور ٹیم کا اضافہ ہوجائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم افسر نے تصدیق کی کہ مالکان اپنے شیئرز گوہر اعجاز نامی بزنس مین کو فروخت کررہے ہیں تاہم ابھی اس گروپ کو شیئر فروخت کرنے کے لئے ہم سے باضابطہ رابطہ کرنا ہے اور اس کےلئے مروجہ طریقہ کار کے مطابق درخواست دینا ہے۔
پی سی بی اور پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی تصدیق کی کہ شون گروپ اپنے شیئرز بیچنا چاہتا ہے اس سلسلے میں انہوں نے رابطہ کیا ہے لیکن اس بارے میں کارروائی سے قبل انہیں باضابطہ درخواست دینا ہوگی۔ حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کی گذشتہ ماہ لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں اس گروپ کا کوئی نمائندہ شریک نہیں تھا۔



جلاس میں گوہر اعجاز شریک ہوئے جبکہ کھلاڑیوں کی فیسوں کی ادائیگی کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کوان کی کمپنی کی جانب سے پیسے ادا کئے گئے۔ ملتانسلطان خریدنے والی کمپنی بحران میں گھری ہوئی ہے۔ پی سی بی کے ساتھ اس کے مالی معاملات کلیئر ہیں۔ گروپ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ضبط جائیداد پر متعلقہ محکمے سے بات ہورہی ہے ، انہوں نے حکام اور صارفین کے ساتھ مالی مسائل حل کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ قانونی اقدامات سے بچا جاسکے ، تاہم انہیں اس میں ناکامی ہوئی۔
اب دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ اس کیس کو پبلک پراسیکیوشن اور دبئی کورٹس میں لے جائےگا تاکہ تمام سرمایہ کاروں اور دیگر پارٹیوں کی ریکوری ہوسکے۔ ملتان سلطان نے پہلے ہی سال شعیب ملک کو اپنا کپتان مقرر کیا۔ وسیم اکرم،، ٹام موڈی جیسے بڑے نام اس کے کوچنگ سٹاف میں شامل تھے۔ ملتان سلطان کو خریدنے کے لئے2017 میں41.6 ملین ڈالرز کی پیشکش کی گئی اور فرنچائز کو آٹھ سیزن کےلئے52 لاکھ ڈالرز میں خریدا گیا تھا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ملتان سلطان کے واجب الادا کوئی رقم نہیں ہے۔ اگر طریقہ کار اختیار کیا جائے تو کوئی بھی فرنچائز مالک اپنے شیئرز فروخت کرسکتا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ایک فرنچائز 5کروڑ روپے کی ڈیفالٹر تھی اس نے بالاخر پی سی بی کو پیسوں کی ادائیگی کردی۔ پاکستان سپرلیگ4 میں چھ ٹیمیں پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شرکت کریں گی۔

ليست هناك تعليقات