Carousel

Breaking News

الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کے ساتھ ہی قومی کرکٹرز کو بڑی خوشخبری مل گئی



قومی کرکٹر سے سیاستدان بننے والے عمران خان اگلے متوقع وزیراعظم ہیں ،عمران خان کے آنے سے کرکٹ کے حلقوں میں بڑی تبدیلیوں اور بہتری کی طرف جانے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کونیا سینٹرل کنٹریکٹ پر کشش اضافے کے ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیاہے

۔مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ ‘کی رپورٹ کے مطابق 31کھلاڑیوں کو نیا کنٹریکٹ دیا جا رہا ہے۔کپتان سرفراز احمد سے بورڈ کی مشاورت مکمل ہو گئی جس کے بعد سرفراز نے اضافے کے نئے 
یڈول پر دستخط بھی کر دئیے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا تاہم پی سی بی نے ریجنل کوچز، امپائرز، ریفریز سمیت دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کارکردگی سے مشروط اضافہ کر دیا ہے۔

بابرا عظم، حسن علی، فخر زمان سمیت چند نوجوان کرکٹرز کی ترقی ہو گی ،25 کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی، شان مسعود، شاہین آفریدی، سعد علی اور میر حمزہ سمیت 6 سے 7 کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ 30جون کو ختم ہوا لیکن نیا کنٹریکٹ تا حال التو کا شکار ہے لیکن کھلاڑیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پی سی بی تمام تر مشاورت مکمل کر لی۔ کرکٹرز کے معاوضوں میں3 سال بعد پر کشش 
اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی کی تنخواہ میں 40 سے 45 فیصد اضافہ ہو گا، اے کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو ماہانہ ساڑھے6 لاکھ روپے ملتے تھے، تجویز کیے گئے اضافے کے بعد اب انہیں 942500 روپے ملیں گے۔بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 5 لاکھ روپے سے بڑھ کر 725000 روپے ، سی کیٹگری میں شامل کھلاڑی کو 2لاکھ ساٹھ ہزار سے بڑھ کر اب 377000 روپے جبکہ ڈی کیٹگری کے کھلاڑی کو ایک لاکھ اسی ہزار سے بڑھ کر 261000 روپے ملیں گے۔

ليست هناك تعليقات