آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید چاروں بیٹوں سمیت عدالت سے گرفتار
اسلام آباد // سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید کو چاروں بیٹوں سمیت سپریم کورٹ سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔
سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس دورانانور مجید چاروں بیٹوں سمیت سپریم کورٹ سے گرفتار اومنی گروپ کے مالک انورمجید چاروں بیٹوں سمیت سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔جس دوران چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا انور مجید اور ان کے بیٹوں کے نام ای سی ایل پر ہیں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف انور مجید اور عبدالغنی مجید کا نام ای سی ایل پر ہے ۔انور مجید کے وکیل نے عدالت میں ضمانت کیلئے استدعا کی تاہم ضمانت عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ایف آئی اے نے عبدالمجید کو ان کے چاروں بیٹوں سمیت عدالت سے گرفتار کر لیا ۔
ليست هناك تعليقات