Carousel

Breaking News

مصباح الحق نے کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کا اعلان کر دیا



مصباح الحق نے کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کا اعلان کر دیا  


لاہور //  سابق کپتان مصباح الحق نے کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کا دل کرتاہے، اسی لیے میدان میں واپس آرہا ہوں ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارادہ توتھا کہ کرکٹ نہ کھیلوں مگرٹیم کی ضرورت کے باعث واپس آیا، ٹیم کے کئی کھلاڑی مصروف ہونگے، مینجمنٹ کی درخواست پر واپس آیا ہوں ،ڈومیسٹک سیزن وقت سے پہلے شروع ہونے کا اثرپرفارمنس پر ہوگا، گرم موسم ، صرف ایک دن کابریک ،سیزن بہت ٹف ہوگا،وقت سے پہلے میچز کاانعقاد کھلاڑیوں کی انجریز کاباعث بن سکتا ہے ، نئے لڑ کوں کا فٹنس لیول بہت اچھا ہے، قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی کمی نہیں، یہ ٹیم مخالفین کیلئے تھریٹ ہے ،عمران خان جتنا کرکٹ کو سمجھتے ہیں، امید ہے کہ پاکستانی کھیلوں کو فائدہ ہوگا ،محدود اوورزکے فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کابیلنس اچھا ہے ۔


ليست هناك تعليقات