Carousel

Breaking News

”اے انسان! قبر دن میں انسان کو 70 بار پکارتی ہے“ وہ پاکستانی جسے انتخابی نشان ہی ’قبر‘ دیدیا گیا، یہ کون ہے اور کس حلقے سے انتخاب لڑ رہا ہے؟ دلچسپ معلومات جانئے

لاہور // 25 جولائی عام انتخابات کا دن ہے جس روز عوام اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان پر ٹھپہ لگا کر اس کی کامیابی میں کردار ادا کریں گے۔
سیاسی جماعتیں انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں اور ہر سیاستدان اپنے حلقے میں کارنر میٹنگز کر کے عوام کو اپنے انتخابی نشان پر مہر لگانے کیلئے قائل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اور اب ایک ایسا امیدوار بھی سامنے آیا ہے جس کا انتخابی نشان ہی قبر ہے اور اس نے انتخابی مہم کیلئے بھی قبر سے متعلق شرعی باتوں کو پمفلٹ کی زینت بنایا ہے

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہ پمفلٹ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 31 کی گلیوں میں یہ پمفلٹ چسپاں بھی کئے گئے ہیں مگر یہ شخص کوئی انتخابی امیدوار نہیں بلکہ ایک سکول میں استاد ہے جس نے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے انتخابی پمفلٹ پر اشتہار چھپوائے اور چسپاں کروا دیا۔
پمفلٹ پر انتخابی امیدوار کا نام عبدالعزیز عرف (لڈو) درج ہے جو بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 31 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے اور اس کا انتخابی نشان قبر ہے۔ قبر پر مزید لکھا ہے کہ اے انسان تو سارا دن صبح سے شام تک کیا سمجھتا ہے، پتا ہے یا نہیں قبر انسان کو 70 بار پکارتی ہے۔ پمفلٹ پر مزید لکھا گیا ہے کہ ”ووٹ دو گے بھی آﺅ گے۔ نہیں دو گے بھی آﺅ گے۔“

آخر میں انتخابی امیدوار کا یہ خصوصی پیغام بھی دیا گیا ہے کہ ”میں اقتدار میں آنے کے بعد انشاءاللہ سب کو 4 ماہ کیلئے بھی بھجواﺅں گا۔“

ليست هناك تعليقات