Carousel

Breaking News

شیئر کریں۔


فخر زمان کی بہترین فارم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے انتہائی لاجواب ثابت ہورہی ہے، وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ کارنامہ محض 18 اننگز میں سرانجام دیا جبکہ ان سے قبل سَر ویوین ریچرڈز، کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹراٹ، کوئنٹن ڈی کوک اور بابر اعظم مشترکہ طور پر اس ریکارڈ کے مالک تھے۔ ان پانچوں بلے بازوں یہ یہ کارنامہ 21 اننگز کھیل کر انجام دیا تھا۔

ایک روزہ کرکٹ میں فخر زمان اب تک 18 اننگز میں 76 اعشایہ 07 کی اوسط سے 1 ہزار 65 رنز اسکور کرچکے ہیں جس میں 3 سینچریاں اور ایک ڈبل سینچری شامل ہے۔

اگر فخر زمان اپنی اگلی 21 اننگز میں 935 رنز اسکور کرلیتے ہیں تو وہ تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ 2 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بھی بن جائیں گے۔ فی الحال یہ ریکارڈ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 40 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا

ليست هناك تعليقات