Carousel

Breaking News

فخر زمان نے تاریخ رقم کر دی ،ون ڈے کرکٹ میں 200 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے


فخر زمان نے تاریخ رقم کر دی ،ون ڈے کرکٹ میں 200 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے
لاہور // پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ کھلاڑی فخر زمان اور امام الحق نے 304 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا تو دوسری جانب فخرزمان ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سینچری کرنے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔
PropellerAds
سب فخر زمان کی ڈبل سنچری میں اس قدر مصروف ہوئے کہ آصف علی کو ہی بھول گئے، انہوں نے کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یہ بڑے بڑوں کی بینڈ بجائے گا“

 تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آج زمبابوے کے خلاف چوتھا ون ڈے میچ کھیل رہی ہے جس میں فخر زمان نے بلے بازی کے انتہائی شاندار ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں 194 رنز کا سعید انور کاریکارڈ توڑتے ہوئے 200 رنز بنانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے پہلے ڈبل سنچری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 2010 میں بنائی تھی۔ اب تک مجموعی طور پر ایک روزہ کرکٹ میں 7 ڈبل سنچریاں بنی ہیں جن میں سے پانچ بھارتی اور دو دیگر ملکوں کے کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارتی کھلاڑی روہت شرما دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو ایک روزہ کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کی جانب سے ڈبل سنچری کیے جانے سے قبل ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے سابق اوپنر سعید انور کے پاس تھا جو انہوں نے 21 مارچ 1997 کو 194 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان نے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں سینچری بنا کر بڑا ہدف دینے میں بڑا کردار ادا کیا اور پاکستان بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ۔

ليست هناك تعليقات