سانحہ اے پی ایس کے بعدمستونگ میں بڑانقصان ہوا، ہمیں کہاگیاانتخابی مہم بندکردیں،لیکن ہم نہیں رکے: عمران خان
سانحہ اے پی ایس کے بعدمستونگ میں بڑانقصان ہوا، ہمیں کہاگیاانتخابی مہم بندکردیں،لیکن ہم نہیں رکے: عمران خان
کوئٹہ // پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے بعدمستونگ میں بڑانقصان ہوا،سانحہ مستونگ کے بعدپوراپاکستان سوگ میں ہے، مستونگ واقعہ انتخابات کومتاثرکرنے کے لئے کیاگیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مستونگ دھماکے کے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہاگیاانتخابی مہم بندکردیں،لیکن ہم نہیں رکے،دشمن کامقصدالیکشن کوملتوی کراناہے، جلسے ملتوی کیے تودہشتگردکامیاب ہوجائیں گے،سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے،سارا پاکستان افسردہ ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کا فائد ہ نہیں اگر اپنے منشور پر عمل نہ کرا سکے،شریف بردارن کو ڈر لگ گیا ہے کہ وہ انتخابات میں ہار جائیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ امپائر کے ساتھ میچ جیتتے رہے ہیں،نیوٹرل ایمپائر کے ساتھ وہ نہیں جیت سکتے ،شہباز شریف دھاندلی کے ماسٹر ہیں ،ان کے نزدیک شفاف یہ ہے کہ ان کے اپنے آر او ہوں ،کیئر ٹیکر میں نجم سیٹھی بیٹھاہو اور عدالت میں افتخار چودھر ی ہو،2013میں منظم دھاندلی کی گئی،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے سے مشکلا ت میں اضافہ ہوا۔
ليست هناك تعليقات