Carousel

Breaking News

عمران خان کی موجودگی میں تحریک انصاف کے دو اہم ترین لیڈروں کی لڑائی ، ایک نے دوسرے کو گلاس دے مارا ، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کے درمیان سرد جنگ شدت اختیار کر گئی، پارٹی کے دونوں سینیر رہنماو¿ں کی جانب سے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے گئے تاہم اب لندن میں پاکستانی صحافی راشدہاشمی نے بڑا دعویٰ کر دیاہے کہ عمران خان کی موجودگی میں دونوں لیڈروں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی اور شاہ محمود قریشی نے گلاس دے مارا۔
تفصیلات کے مطابق راشد ہاشمی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے چار روز قبل پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے مجھے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ عمران خان کی موجودگی میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی اور شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین کو گلاس دے مارا یہ معاملہ دیکھ کر عمران خان وہاں سے اٹھ کر چلے گئے تاہم آج اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔


واضح رہے کہ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا جہانگیر ترین کے ساتھ سرد جنگ سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، مقابلہ سیاست میں ہوتا ہے، جو شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا اور کسی گیم میں شامل ہی نہیں اس سے مقابلہ بنتا ہی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا پاگل ہوں جو جہانگیر ترین سے مقابلہ کروں گا، بنی گالہ کے باہر احتجاج کارکنوں کا حق ہے لیکن بتایا جائے کہ سکندر بوسن کو کون سپورٹ کر رہا ہے؟ کون ہے جو کارکنوں کو احتجا ج پر اکسا رہا ہے ؟ اتنی اخلاقی جرات ہے تو سامنے آنا چاہیے۔

ليست هناك تعليقات