جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں جھگڑا کس بات کا چل رہا ہے؟ بالآخر سینئر صحافی اصل حقیقت سامنے لے آیا، ایسی بات کہہ دی کہ کپتان بھی سر پکڑ لیں گے
.
.
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں جھگڑا پنجاب کی حاکمیت کا چل رہا ہے۔ پارٹی میں خرچے جہانگیر ترین نے کیے اور بندے بھی وہی لے کر آئے لیکن شاہ محمود قریشی انہیں نا اہلی کا طعنہ دے کر ان کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ جہانگیر ترین نا اہلی کے بعد تھوڑے سے حساس ہیں اور شاہ محمود قریشی ان کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں سارا پودا جہانگیر ترین کا لگایا ہوا ہے، خرچے وہی کرتے ہیں ، شاہ محمود نے تو کبھی خرچہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے جنوبی پنجاب کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی ہے اور اسی بات پر شاہ محمود قریشی اور ان میں مخالفت ہے ۔ پہلے جاوید ہاشمی آئے تو سمجھا جارہا تھا کہ وہ شاہ محمود قریشی کو چیلنج کریں گے لیکن وہ معاملہ ٹھس ہوگیا پھر چوہدری سرور آئے لیکن ان میں اور جہانگیر ترین میں بھی دوری پیدا ہوگئی اور اب اسحاق خاکوانی پنجاب کا وزیر اعلیٰ بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں حالانکہ وہ صرف 2002 کے الیکشن میں جیتے تھے۔
عارف نظامی نے کہا کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں پنجاب کی حاکمیت کی لڑائی ہے شاہ محمود قریشی تھوڑی زیادتی کر رہے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے لیکن جہانگیر ترین نے بھی انہیں دیوار سے لگایا جس کی وجہ سے ان دونوں کا یہ معاملہ چل رہا ہے۔

ليست هناك تعليقات