Carousel

Breaking News

پاکستانیوں کیلئے اب چین جانا انتہائی آسان ہوگیا کیونکہ ۔ ۔ ۔صبح صبح بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) چین نے پاکستانی کاروباری برادری اور تاجروں کیلئے ویزہ اجراء کو نہایت آسان اور سہل کر دیا ہے ،یکم اپریل سے نئی ویزہ پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ، ، کاروباری برادری کے لیے انتہائی سادہ درخواست فارم متعارف کر ایا گیا ہے، کاروباری و تاجر برادری کی جانب سے نئی ویزہ پالیسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو زبردست سراہا گیا ، نئی ویزہ پالیسی سے یکم اپریل سے 15جون کے درمیان ویزہ کے اجراء میں 11فیصد اضافہ ہواہے جبکہ کاروباری ویزہ میں 19فیصد اضافہ ہوا اور اڑھائی ماہ میں15ہزار افراد کو ویزے جاری کیے گئے۔
.

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن میں پاکستانی سٹاف بھرتی کیا گیا ہے جو اردو میں بات چیت کرتا ہے ، قونصلر سیکشن میں ویز ہ درخواست گزاروں سے دو پاکستانی خواتین درخواستیں وصول کرتی ہیں جو درخواست گزاروں سے اردو میں گفتگو کرتی ہیں پہلے اردو میں گفتگو کی سہولت حاصل نہیں تھی ، قونصلر سیکشن کے ڈائر یکٹر یانگ لیان چن نے کہا ہے کہ قونصلر سیکشن میں زیادہ سےز یادہ پاکستانی سٹاف سے ویزہ درخواست گزاروں کو سہولت میسر آئے گی اور زبان کے مسائل حل ہونگے ، انہوں نے کہا کہ نئے چینی سفیر ژائو جنگ کی ہدایت پر پاکستانی سٹاف کو بھرتی کیا گیا ۔
.

.یکم اپریل سے نئی ویزہ پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور اب وہ درخواست گزار جنہوں نے یکم جنوری 2016سے اب تک تین مرتبہ چین کا سفر کیا یا مقامی چیمبر آف کامرس میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے کام کرنیوالے کاروباری افراد یا سرکاری افسران یا ملازمین کوچین سے دعوتی لیٹر سے استثنیٰ حاص ہو گا ، پاکستان کی تاجر برادری ، چیمبرز آف کامرس نے چین کی نئی ویزہ پالیسی کو سراہا ہے
.

۔
فیصل آباد کے تاجر فیصل سعید جو حال ہی میں چین کا دورہ کر کے آئے ہیں نے کہا ہےکہ نئی پالیسی نے پاکستانی کاروباری افراد کے لیے ویزہ اجراء کو نہایت آسان بنادیا ہے ، کراچی چیمبرز آف کامرس کے فرحان مغل نے کہا کہ نئی ویزہ پالیسی نے کاروباری برادری کو چین میں کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے۔

ليست هناك تعليقات