Carousel

Breaking News

گرمیوں کی چھٹیاں وادی کشمیر میں ۔ دیکھیں دلکش نظارے۔


۔
۔

,,3- ضلع پونچھ

پونچھ  لداخ    گلگت  جموں کی طرح ایک قدیم تاریخی ریاست ہے جسکی ہزاروں سالہ سیاسی معاشی ادبی تاریخ ہے - 1947 کے بعد یہ دو حصوں میں منقسم ہے ایک بھارتی اور دوسرا حصہ پاکستانی تسلط میں ہے . راولاکوٹ اسکا صدر مقام ہے . راولاکوٹ پہلے پونچھ  کی تحصیل سدھنوتی میں تھا -
چھوٹا سا یہ قصبہ ترقی کرتے ہوۓ آج پونچھ شہر سے اگے نکل کر شہر بن چکا ہے راولاکوٹ کی آبادی آج لگ بھگ 80 ہزار جبکہ  بھارتی مقبوضہ شہر پونچھ کی آبادی 65 ہزار ہے راولاکوٹ نے معاشی تعلیمی اور تجارتی سطح پر غیر معمولی ترقی کی جسکا کریڈٹ راولاکوٹ کے عوام کو جاتا ہے جنہوں نے دوسرے ممالک سے سرمایہ کما کر اس شہر پر سرمایہ کاری کی . پاکستانی سوات جب دہشت گردی اور فوج کے آپریشن کا شکار بنا تو سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے اچانک وادی پرل اور ضلع  پونچھ کا رخ کیا گویں نالہ روڈ  (شاہراہ غازی ملت ) کی تعمیر سے راولاکوٹ کی پاکستانی شہروں اسلام آباد راولپنڈی سے مسافت 1 گھنٹہ کم ہوئی تو یہ علاقه پنجاب اور پورے پاکستانی سیاحوں کی جنت بن گیا یہاں کا جون جولائی کا 20 درجہ حرارت  پرامن اور مہمان نواز لوگ سیاحوں کو اس علاقه میں کھینچ لاے . بنجوسہ  تولی پیر . دیوی گلی.حسین کوٹ وادی پرل . دریک.   بیڑ یں  بہرو ٹہ پا چھیو ٹ عباس پور ہجیرہ تھو را ڑ   کا حسن قابل دید ہے .  شہر کی برق رفتار ترقی سے پونچھ کے باسی جو پاکستانی شہروں راولپنڈی لاہور کراچی کو ہجرت کر گئے تھے وہاں بجلی گیس  کی قلت اور دہشت گردی کے خطرات سے  وہ بھی بڑی تعداد میں 2008 سے 2016 کے درمیان راولاکوٹ شہر آکر آباد ہو گئے دوسرے اضلا ع پلندری باغ مظفر آباد کے بھی بہت لوگ  راولاکوٹ شہر میں مستقل  آباد ہیں . پونچھ کے عوام کی بڑی تعداد بیلجم کینیڈا برطانیہ اٹلی اسپین  اور امریکہ  میں آباد ہے ایک بڑی اکثریت خلیجی ممالک میں بسلسلہ روزگار عارضی سکونت پذیر ہے جو کثیر زرمبادلہ پاکستانی بنکوں میں منتقل کرتے ہیں .

ضلع پونچھ کی آبادی 98 میں 4 لاکھ 60 ہزار تھی آج ضلع پونچھ کی آبادی 7 سے 8 لاکھ کے درمیاں آ چکی ہے - راولاکوٹ. ہجیرہ .عباس پور . تھو را ڑ  تحصیلیں ہیں پاکستانی مقبوضہ ریاست کی سب سے بڑی یونین کونسل  پا چھیو ٹ بھی ضلع پونچھ میں ہے - راولاکوٹ سٹی . داتو ٹ . ہجیرہ . عباس پور تھو را ڑ  پولیس سٹیشن جبکہ 6 پولیس پوسٹس اور 5 چیک پوسٹس ہیں . ضلع کا 52 ہزار ہیکٹرز رقبہ زیر کاشت ہے . 50 ہزار بارانی اور 2 ہزار آب پاش رقبہ ہے . 27 ہزار پر مکئی 12 ہزار پر گندم اور 205 ہیکٹرز پر چاول کاشت ہوتا ہے . راولاکوٹ میں سبزیات اور پھول بھی کاشت ہوتے ہیں . سیب . آڑو . خوبانی. اخروٹ . پلمب . ناشپاتی .  سفید انگور. کالا انگور  انار . آلو بخارا انجیر . سٹرابری ضلع کے مشہور پھل ہیں .
راولاکوٹ کے 53 ہجیرہ 44 عباس پور 18 تھورا ڑ کے 7 کل 122 گاؤں ہیں . 25 یونین کونسل ہیں جن میں پا چھیو ٹ  سب سے اور پورے آزاد کشمیر میں بڑی  ہے - ضلع کا رقبہ 855 مربع کلو میٹر ہے . پانیولہ . کو ئیا ں . گھوڑی مار . بنجو سہ . تتہ پانی میں ریسٹ ہاؤس بناۓ گنے ہیں تاہم سیاح نجی ہوٹلز اور ریسٹ ہاؤس کو ہی ترجیح دیتے ہیں . تعلیم میں ضلع پونچھ پورے آزاد کشمیر سے اگے  2013 میں یہاں شرح خواندگی 81 فیصد تھی جو آج 87 فیصد کے قریب ہے اور یہ موجودہ شرح سے بڑھتی رہی تو  2025 میں یہ 100 فیصد ہو جاے گی - ضلع میں 457 پرائمری 148 مڈل 108 ہائی 10 ہائر سکینڈری سرکار کے سکول ہیں جبکہ 3000 نجی سکول ہیں .
آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کالجز خواتین اور مردانہ راولاکوٹ .ہجیرہ .عباس پور. تھو را ڑ . داتو ٹ  . پونچھ یونیورسٹی . پونچھ میڈیکل کالج . پرل ویلی سکول . آرمی پبلک راولاکوٹ  محمڈن کالج ہجیرہ  اور  ماڈرن پبلک اور نیشنل ماڈل کالج پا چھیو ٹ ضلع کے معیاری تعلیمی ادارے ہیں .
زلزلہ 2005 میں یہاں 1500 اموات  اور  4000 زخمی ہوے جبکہ 60 ہزار گھر تباہ ہو گے تھے .
ضلع میں 2 ہسپتال 1 سی ایم ایچ . 5 آر ایچ سی . 31 بی ایچ یو اور 38 ای پی ای سنٹر ہیں .
راولاکوٹ ضلع کے چاروں اطراف سڑکوں کے جال سے منسلک ہے تاہم شاہراہ غازی ملت . ہجیرہ روڈ اور مظفر آباد روڈ کے سوا تمام سڑکوں کا سروے اور حالت قابل رحم ہے . راولاکوٹ سے ہجیرہ . مظفرآباد . باغ.  سنگولہ  . پونچھ میڈیکل کالج . داتو ٹ  ایڑ گلی  . تھور ا ڑ . تولی پیر . بنجوسہ . جنڈالی سڑکوں کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ ہے . ضلع کی سب سے بڑی سڑک شاہراہ غازی ملت سال کے برسات اور برف کے موسم میں لینڈ سلا ایڈ کی زد میں ہوتی ہے .
پونچھ کے اہم علاقوں میں کھڑک . دریک . دھمنی . سنگولہ . متیالمئرۂ . پڑا ٹ . پوٹھی . پکھر . ہورنہ میرہ . کوٹیرہ.
  داتو ٹ .لگڑ یاٹ . نڑ . تھو را ڑ . بھال گراں . ٹا ئیں . بنگویں .
  نکر . پا نیو لہ . چیرو ٹی  جا لوٹھ . بھنا کہہ پاکگلی بھا گیا نہ. جنڈالہ . ڈھلکو ٹ . تھلہ . ڈار . سنگھڑ . چھپرا بن . پوٹھ . نمبل . رانٹ . دو تھان . گھمیر. ڈھکولہ . پکھر . دھمنی. علی سوجل . بنجوسہ . چھوٹا گلہ . کھائی گلہ . رہا ڑ ا . لنج گراں. ٹوپہ. اندروت . بٹل . چھاترا . نکر . خالی درمن . منگورہ . سارل . جنڈالی . پھگواتی . سہر ککوٹہ .
تتہ پانی  . منڈھول مدار پور . تیتری نوٹ . دھرمثال سرمیہ . سملڑی . باڑوں .















مبا کھتر . سنگال کھترشامل ہیں .

ليست هناك تعليقات