Carousel

Breaking News

مجھے سیدھا جیل بھیج دیا جائے گا لیکن یہ قربانی آپ کیلئے دے رہا ہوں ،میرے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں: نوازشریف نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا





ابو ظہبی // سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت لندن سے اتحاد ایئر ویز کے طیارے کے ذریعے ابو ظہبی پہنچ چکے ہیں جہاں سے انہوں نے قوم کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا ویڈیو پیغام مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پر جاری کیا جس میں نوازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر ہے ، جو میرے بس میں ہے اور جو میرے بس میں تھا وہ میں نے کر دیاہے ، مجھے معلوم ہے کہ مجھے دس سال کی سزا ہوئی ہے اور مجھے سیدھا جیل لے جایا جائے گا ، لیکن پاکستانی قوم کو بتانا چاہتاہوں کہ میں یہ آپ کیلئے کر رہاہوں ، اور یہ قربانی آپ کی نسلوں کیلئے دے رہاہوں ، پاکستان کے مستقبل کیلئے دے رہاہوں ۔

نوازشریف کا کہناتھا کہ میرا بھر پور ساتھ دیں ، میرے قدم سے قدم ملا کر چلیں اور میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں ، ملک کی تقدیر بدلیں ، یہ موقع بار بار نہیں آئے گا ، میرا اپنی قوم کیلئے یہی پیغام ہے ۔
ویڈیو دیکھیں:


ليست هناك تعليقات