چوتھا ون ڈے ، فخر زمان اور امام الحق نے زمبابوے کے پرخچے اڑا دیئے،عالمی ریکارڈ بناڈالا
پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری ، فخر زمان اور امام الحق نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
بولاوائیو// پاکستان کے اوپننگ بلے بازوں فخرزمان اور امام الحق نے زمبابوے کے خلاف پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 287 رنز بنالیے جو پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل طویل ترین شراکت کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس تھا، جس کے بلے باز سینتھ جے سوریا اور تھرنگا نے لیڈز کرکٹ گراو¿نڈ میں انگلینڈ کے خلاف یکم جولائی 2006 میں 286 رنز بنائے تھے۔
فخر زمان نے تاریخ رقم کر دی ،ون ڈے کرکٹ میں 200 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے
فخر زمان نے تاریخ رقم کر دی ،ون ڈے کرکٹ میں 200 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے
اس سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے اوپننگ پارٹنرشپ کا قومی ریکارڈ بھی توڑ ڈالا تھا ۔ 2011 میں محمد حفیظ اور عمران فرحت نے زمبابوے کے ہی خلاف 228 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے زمبابو ے کو تین میچوں میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے تاہم آج دونوں ٹیموں کے مابین چوتھا ون ڈے کھیلا جارہاہے ۔اس موقع پر سرفراز حمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں آج کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ليست هناك تعليقات