Carousel

Breaking News

سرکاری ہیلی کاپٹر کیس، نیب نے عمران خان کو آج طلب کیا تو آگے سے کپتان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

سرکاری ہیلی کاپٹر کیس، نیب نے عمران خان کو آج طلب کیا تو آگے سے کپتان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی


شاور// پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں پیش نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور اسی کے باعث وہ نیب پشاور میں پیش نہیں ہوں گے، تاہم وہ الیکشن کے بعد پیش ہوجائیں گے۔تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نیب پشاور میں پیش ہوں گے اور چیئرمین پی ٹی آئی کا تحریری جواب جمع کرائیں گے۔

ضح رہے کہ نیب خیبرپختونخوا نے عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں 18 جولائی کو پشاور آفس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر 74 گھنٹے استعمال کرنے کا الزام ہے۔
نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے رواں سال فروری میں عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کے 2 سرکاری ہیلی کاپٹرز ایم آئی 17 اور ایکیوریل کو 74 گھنٹوں تک غیر سرکاری دوروں کے لیے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے نیب خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔
نیب کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پر 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی، جس کا انہوں نے اوسطاً فی گھنٹہ 28 ہزار روپے ادا کیا۔نیب رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگر عمران خان نجی کمپنیوں کے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے تو انہیں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 10 سے 12 لاکھ روپے جبکہ ایکیوریل ہیلی کاپٹر کا فی گھنٹہ خرچ 5 سے 6 لاکھ روپے ادا کرنا پڑتا۔

ليست هناك تعليقات