Carousel

Breaking News

زمبابوے کیخلاف جیت نے بھی پاکستانی کی نمبرون پوزیشن خطرے میں ڈال دی، آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ آسٹریلیا پاکستان سے کتنے پوائنٹس پیچھے ہے؟ پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی



. دبئی سہ ملکی سیریز میں زمبابوے کے خلاف فتح کے باوجود پاکستان کی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی ہے اور آسٹریلیا سے ہار کی صورت میں پہلی پوزیشن سے ہاتھ بھی دھونا پڑ سکتا ہے۔ .


 . انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم 129 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان اور زمبابوے کیخلاف سہ ملکی سیریز کھیلنے میں مصروف آسٹریلیا 126 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے 2 میچ کھیلے جانے ہیں اور اگر دونوں میں پاکستان کو شکست ہوئی تو پہلی پوزیشن بھی ہاتھ سے نکل جائے گی۔


. . تازہ ترین رینکنگ کے مطابق اس فہرست میں بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نوویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

ليست هناك تعليقات