Carousel

Breaking News

بھرے مجمع میں باراتیوں کے سامنے سٹیج پر کھڑی دلہن نے ایک باراتی کو زوردار تھپڑ جڑدیا کیونکہ ۔ ۔ ۔ اس شخص نے دراصل کیا کیا تھا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

بھرے مجمع میں باراتیوں کے سامنے سٹیج پر کھڑی دلہن نے ایک باراتی کو زوردار تھپڑ جڑدیا کیونکہ ۔ ۔ ۔ اس شخص نے دراصل کیا کیا تھا؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی




نئی دلی(ویب ڈیسک)بھارت میں دلہن نے شادی کے بھرے مجمع میں باراتی کی حرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تھپڑ رسید کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کی تقریب میں ہار پہنانے کی رسم کے دوران دلہن باراتی کی حرکت پر سیخ پا ہوگئی اور اپنے شوہر و دیگر باراتیوں کے سامنے اسے طمانچہ دے مارا۔

مختصر دورانیے پر مشتمل اس کلپ میں وہ منظر عکس بند کیا گیا جب دلہا دلہن ایک دوسرے کو ہار پہنا رہے تھے کہ اس دوران اسٹیج پر کھڑے شخص نے دلہے کو اٹھایا  تاکہ وہ دلہن کو ہار پہناسکے، ایک لمحے کے انتظار کے بعد دلہن کے پیچھے کھڑا شخص آگے بڑھا اور اس نے دلہن کو اٹھالیا۔
دلہا دلہن نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور جیسے ہی دلہن کے قدم اسٹیج پر پڑے اس نے پیچھے مڑ کردیکھا اور انجان مرد کی طرف خود کو اٹھانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے باراتی کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرِ عام بے عزتی محسوس کرنے پر باراتی بلاتاخیر اسٹیج سے اتر گیا اور جاتے جاتےاس خاتون کو تھپڑ دے مارا جس نے مبینہ طور پر اس باراتی سے دلہن کو اٹھانے کے لیے کہا تھا۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔


ليست هناك تعليقات