Carousel

Breaking News

ووٹ رجسٹریشن کے بارے میں معلوم کرنے کا طریقہ





    







اسلام آباد   \\ پاکستان میں عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم شروع ہوگئی ہے جبکہ الیکشن ڈے بھی چند ہفتے کی دوری پر ہے اور ایسے میں نادرا اور الیکشن کمیشن نے مل کر ووٹرز کی آسانی کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کردی ہے جس سے آپ اپنے ووٹ کے اندراج اور پولنگ سٹیشن سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
ایس ایم ایس
ووٹرز اپنا شناختی کارڈ ایک میسج میں لکھ کر اسے 8300پربھیج دیں، جواب میں آپ کے نام، انتخابی حلقے ،یونین کونسل اور پولنگ سٹیشن وغیرہ کی معلومات موصل ہوں گی ۔
ذاتی طورپر حاضرہونا
آپ ذاتی طورپر بھی متعلقہ ضلعی الیکشن کمیشن کے دفتر کا دورہ کرکے وہاں سے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات دیکھ سکتے ہیں۔
شرائط
ہروہ شخص متعلقہ حلقے میں ووٹ دینے کا حق دار ہوگا اگر وہ
پاکستانی شہری ہے
18سال سے عمر کم نہیں
نادرا کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ کا حامل ہے
دماغی طورپر کسی عدالت سے مفلوج قرارنہیں دیا گیا
اور اس کاووٹ رجسٹرڈ ہے ۔

ليست هناك تعليقات