ملک کی تقدیر بدلنے والے اُمیدوار۔۔
یہ خاتون تحریک انصاف کی پی پی 123 سے امیدوار ہیں لیکن جب پرچی لے کر میڈیا کے سامنے آئیں تو ان کا کیا ’حشر ‘ہوا؟ ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اپنی ’قسمت پر ہنسی‘ آجائے گی
پیر محل // پی ٹی آئی کارکنوں اور قیادت کی جانب سے ’ پرچی‘ والے سیاستدانوں کا بھرپور مذاق اڑایا جاتا ہے اور اس مذاق کا سب سے زیادہ نشانہ سابق وزیر اعظم نواز شریف بنتے ہیں لیکن ذرا اس خاتون کو بھی ملاحظہ کریں جو تحریک انصاف کی پی پی 123 سے امیدوار ہیں لیکن میڈیا کو پرچی کے باوجود اپنا بیان نہیں دے سکیں اور ایک پرائمری کلاس کے بچے کی طرح سبق پڑھتی ہوئی نظر آئیں ۔
مخدومہ سیدہ سونیا علی رضا شاہ پر انتخابی مہم کے دوران الزام لگا کہ ان کی گاڑی نے ایک شخص کو کچل کر ہلاک کردیا ہے، مخالفین کی جانب سے حلقے میں اس پر بھرپور واویلا کیا گیا جس کے بعد کپتان کی ٹائیگرس نے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا فیصلہ کیا اور ہنگامی پریس کانفرنس بلالی۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں پیش آنے والی مشکلات پر اپنی پوزیشن بھی واضح کی اور موقف اپنایا کہ انہوں نے دراصل کچھ نہیں کھایا اس لیے وہ ٹھیک سے بول نہیں پارہیں۔ اس سے پہلے کہ خاتون رو دیتیں پی ٹی آئی کے ایک کارکن نے ان کی مدد کا فیصلہ کیا اور ان کے قریب کھڑا ہو کر پرچی پر لکھا اونچی آواز میں پڑھتا رہا لیکن آنکھوں میں عظیم لیڈر بننے کے خواب سجائے یہ خاتون اسے بھی ٹھیک سے نہ دہرا پائیں اور ایک پرائمری کلاس کے بچے کی طرح سبق ہی یاد کرتی رہیں۔
ليست هناك تعليقات