Carousel

Breaking News

فخر زمان نے اپنی کارکردگی سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے لیکن قومی ٹیم میں آنے سے قبل انہیں کن حالات کا سامنا تھا ؟جان کر آپ بھی فخر زمان کو کڑی محنت کرنے پر داد دیں گے

اوپننگ بلے باز فخر زمان کی ایک بار پھر سنچری
کراچی // قومی کرکٹ ٹیم میں نے سے قبل فخر زمان کی زندگی انتہائی سادہ تھی اور ان کے پاس وسائل کی کمی تھی لیکن پھر بھی وہ محنت کرتے رہے اور اپنے جنون سے یہ مقام حاصل کر لیا ۔بلدیہ ٹاون کراچی اور کارساز کی نیول کالونی میں ایک کمرے کے مکان میں سادہ زندگی گزارنے والے فخر زمان کی زندگی میں اس وقت حیران کن تبدیلی آئی جب انہیں پاکستان ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا۔مردان سے تعلق رکھنے والا یہ اوپنر راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے اور اس کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین اور صف اول کے اوپننگ بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔
ایک سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ان کی مالی حالت بھی کافی مستحکم ہوچکی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بڑے بیٹسمین کی نشانی ہے کہ وہ بڑے میچوں میں میچ وننگ اننگز کھیلتا ہے۔ 28 سالہ فخر زمان کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔ وہ ملازمت کی تلاش میں کراچی آئے، کے سی سی اے کے زون چھ کی جانب سے انڈر 19 اور زون سات کے پاکستان کرکٹ کلب کی جانب سے قسمت آزمائی۔اسی دوران اعظم خان نے ان کی ملاقات ناظم خان سے کرائی جنہوں نے انہیں گریڈ ٹو کی ٹیم نیوی میں موقع دیا۔ فخر زمان اپنے خاندانی مسائل کی وجہ سے واپس ایبٹ آباد چلے گئے جس کے بعد انہوں نے حبیب بینک کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ فخر زمان کا پہلا فرسٹ کلاس میچ ملتان کی جانب سے تھا،اس کے بعد فخر زمان نے اپنی شاندار کارکردگی کے باعث کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

ليست هناك تعليقات