Carousel

Breaking News

سعودی عرب نے اچانک بڑا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔ جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے۔ کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔

.
                                                                     سعودی عرب نے اچانک بڑا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔
جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے۔ کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔

.
سعودی عرب کا تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان
.
.
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں توازن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی تیل کی اضافی پیداواری صلاحیت کو بروئے کار لانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔




سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منگل کو وزارتی کونسل کا اجلاس سلامہ محل جدہ میں ہوا۔اجلاس میں تیل کی عالمی مارکیٹ کی مجموعی صورت حال اور تیل کی رسد اور طلب میں فرق پر غور کیا گیا۔کابینہ نے اس بات کی توثیق کی کہ سعودی عرب مستقبل میں تیل کی رسد اور طلب میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے وقتِ ضرورت اپنی تیل کی اضافی پیداوار کو استعمال میں لانے کو تیار ہے مگر وہ یہ فیصلہ تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کے ساتھ مشاورت کے بعد کرے گا۔



کابینہ نے عالمی مارکیٹ میں طلب کے مطابق تیل کی رسد برقرار رکھنے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ مشترکہ مفادات حاصل کیے جاسکیں اور عالمی معیشت کی نمو کا عمل جاری رہے۔سعودی کابینہ نے تیل پیدا کرنے والے اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کے درمیان تعمیری تعاون کو سراہا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے پچیس ممالک کے درمیان تیل کی رسد بڑھانے کاسمجھوتا طے پایا تھا۔

ليست هناك تعليقات