Carousel

Breaking News

پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے کی سفارش کر دی گئی ؟ پاکستانیوں کیلئے ایک اور تشویشناک خبرآ گئی  

اسلام آباد // پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک اضافے  کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے اور اس حوالے سے سمری بھی پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی ہے



اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے، ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لیٹر تک بڑھانے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ آئندہ حکومت پر بھی چھوڑ سکتی ہے۔

ليست هناك تعليقات